پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی ٹیم کی حکمت عملی کا پتہ چل گیا تھا، ثقلین مشتاق

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ سپر فور میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی حکمت عملی کا ہمیں پتہ چل گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ بھارت نے شروع میں بھرپور اٹیک کیا، ان کی اس حکمت عملی کا ہمیں پتہ چل گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا، کپتان بابر اعظم نے اٹیک کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھونیشور کمار پر اٹیک کیا، پاکستان کے بیٹرز نے شاندار حکمت عملی پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ بھارت کے اٹیک پلان پر ہم نے بھی اٹیک کیا جو شاندار رہا۔محمد رضوان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہاکہ محمد رضوان سپر انسان ہیں، فٹنس کے مسائل چلتے رہتے ہیں، اللّٰہ اس کو بری نظر سے بچائے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان دور نہیں ضرورت پڑتی تو دوسرا وکٹ کیپر بلا لیتے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔فخر زمان سے متعلق ثقلین مشتاق نے کہا کہ فخر زمان فائٹر ہے، ہمیں اس کی صلاحیتیوں پر کوئی شک نہیں وہ میچ ونر ہے، آئندہ میچز میں وہ کم بیک کریں گے۔انہوں نے حسن علی سے متعلق کہا کہ وہ میچ ونر ہیں وہ ٹیم میں انرجی لاتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ ان کی کب ضرورت پڑتی ہے اور کب انہیں کھلایا جاتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ چھوٹے فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، افغانستان نے پہلے مرحلے میں اچھی کرکٹ کھیلی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق ثقلین نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے سے

دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جو کھیل رہے ہیں وہ اچھا کر رہے ہیں اس کے علاوہ اسی پلان کے مطابق چل رہے ہیں، بینچ پر بیٹھے ہوئے کھلاڑی بھی باصلاحیت ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ویرات کوہلی نے دنیا پر راج کیا ہے، وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں، میں خوش ہوں کہ وہ اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے میچ میں ویرات کوہلی کو آؤٹ بھی کیا۔ وہ کچھ عرصہ تک رنز نہیں کر سکے اب کر رہے ہیں تو اس کی خوشی ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…