بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی 20 کا نمبر ون کھلاڑی بننے کے بعد بابراعظم سے متعلق بیان، رضوان نے پھر دل جیت لیے

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)بھارتی سورمائوں کا غرور خاک میں ملانے کے بعد پاکستانی شاہین ایشیا کپ 2022 میں چھا گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں براجمان ہیں۔انہوں نے تین میچزمیں 96 کی اوسط سے 192 رنز بنائے

جبکہ دوسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود ہیں جنہوں نے 4 میچز میں اب تک 51.33 کی اوسط سے 154 رنز بنائے ہیں۔بھارت کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے آل رائونڈر محمد نواز سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں، انہوں نے تین میچز میں 7 کھلاڑیوں کا شکار کیا، ان کا اکنامی ریٹ 6.51 ہے۔نواز نے دو اننگز میں 22 کی اوسط سے 43 رنز بھی بنائے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان بھی تین میچز میں 7 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان بیسٹ بولنگ فیگرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 2 اوورز میں 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔دوسرے نمبر پر بھارت کے بھونیشور کمار ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں۔ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں 57 گیندوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کے خلاف 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی بھی ایونٹ میں اب تک دو نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں 60 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ وہ پہلے مرحلے میں ہانگ کانگ کے خلاف 59 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…