بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہربھجن مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنا چاہتے تھے، سابق قومی ٹیم کپتان انضمام الحق کا انکشاف

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اسلام قبو ل کرنے سے متعلق کیے گئے انکشاف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔۔وائرل ویڈیو کسی نجی پروگرام کی ہے

جس میں سابق چیف سلیکٹر کو بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں انھیں مولانا طارق جمیل کے قومی ٹیم کو مغرب کی نماز پڑھانے اور بھارتی کھلاڑیوں کے اس تجربے میں شامل ہونے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مولانا طارق جمیل ہر روز ہمارے پاس آتے تھے اور ہم نے ایک کمرہ بنا کر رکھا تھا جہاں ہم روز نماز پڑھا کرتے تھے تو مولانا مغرب کی نماز پڑھا کر تھوڑی دیر کھلاڑیوں سے بات کیا کرتے تھے۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق میں دیکھ رہا تھا کہ کچھ بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان، محمد کیف اور ظہیر خان نماز کی دعوت پر ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے تھے تاہم اس کے علاوہ بھی چند کھلاڑی ایسے تھے جو نماز نہیں پڑھتے تھے اور بیٹھ کر صرف مولانا طارق جمیل کی باتیں سنتے تھے۔انصمام الحق نے کہاکہ ایک دن مجھ سے ہربھجن نے کہا کہ یہ جو آدمی ہیں نا میرا دل کرتا ہے میں ان کی بات مان لوں، اگرچہ ہربھجن کو مولانا طارق جمیل کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں تاہم ان کا دل کرتا تھا کہ وہ ان کی بات مان لیں تو میں نے بھارتی اسپنر سے کہا کہ مان لیں کیا مشکل ہے، جس پر ہر بھجن نے کہا کہ تمہیں دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ تمھاری زندگی اس طرح کی نہیں ہے۔سابق چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے مجمع میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اسلام کو قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن دین سے دوری ہمارے لوگوں کی وجہ سے ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…