ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فخر زمان کے آؤٹ پر میمز وائرل، بھارتی اداکار کا بھی بیٹر کو سلیوٹ

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستانی بلے باز فخر زمان کے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہوگئیں جبکہ بھارتی اداکار اور بگ باس سیزن 14 کے امیدوار علی گونی نے فخر کی ایمانداری پر انہیں سلام پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں کئی

ایسے لمحات آئے جنہوں نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، ان ہی میں سے ایک لمحہ وہ تھا جب اہم میچ میں فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا اعلیٰ مظاہرہ کیا۔ پاکستانی اننگز کے چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخرکے بلے کو معمولی سی چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتھک کے ہاتھوں میں گئی۔بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی،فخر نے کریز چھوڑی تو امپائر نے بھی آؤٹ دے دیا۔اسی حوالے سے اداکار علی گونی فخر کے مداح ہوگئے اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرکٹر کی تعریف کی۔علی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا زبردست اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا، آپ عزت کے قابل ہیں، ساتھ ہی انہوں سلام پیش کرنے والا ایموجی بھی بنایا۔دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فخر زمان کی ایمانداری پر میمز بھی بنائیں اور اظہار خیال کیا کہ فخر کو کریز نہیں چھوڑی چاہیے تھی، انہیں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…