پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات مضبوط

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کو مضبوط کر لیا۔

پاکستان نے نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سپر لیگ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے پوائنٹس برابر ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کا 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے 120، 120پوائنٹس ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا چوتھا اور افغانستان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ چھٹے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے کوالیفائی کر چکی ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کا ساتواں اور آسٹریلیا کا آٹھواں نمبر ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر لیگ کے تمام 24 میچز کھیل چکی ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہو گا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…