پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی دنیا کا ٹاپ پرفارمر ہے، کمی تو محسوس ہوگی،ثقلین مشتاق

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹر ڈیم (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی دنیا کا ٹاپ پرفارمر ہے، اس کی کمی تو محسوس ہوگی،دعا کریں کہ اللہ اس کو صحت دے اور وہ جلد واپس آئے۔ثقلین مشتاق نے نیدرلینڈز کے خلاف 0-3 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جیسا آج پرفارم کیا ہے اس نے خود کو ثابت کیا ،میچ کا پانسہ پلٹنے میں نسیم کا کافی اہم کردار رہا۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں بابر نے پوری ٹیم کا بوجھ اٹھایا ،نسیم کے ساتھ دیگر بولرز نے بھی اچھا پرفارم کیا ، اگر وکٹ نہیں ملی تو رنز ضرور روکے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ بولنگ یونٹ اچھا ہے، ایشیا کپ میں بھی اچھا کھیلیں گے،حارث رؤف میں صلاحیت ہے اس لیے وہ یہاں ہے، پرفارمنس ہونا نہ ہونا الگ بات ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کا ہوم گراؤنڈ ہے تو ان کو یہاں کی کنڈیشنز کا زیادہ معلوم ہے،ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ اس لیے کی کہ خود کو مشکل صورتحال میں جج کریں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیدرلینڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…