پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حسنین کے بائولنگ ایکشن کے حوالے سے اسٹوئنس کا اشارہ شرمناک ہے، شعیب اختر

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی آسٹریلوی کھلاڑی مارکس اسٹوئنس کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کے اشارے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران حسنین کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے اسٹوئنس کا اشارہ شرمناک تھا۔شعیب اختر نے مارکس اسٹوئنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی ایسی حرکت کرنے کی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی اس حوالے سے خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو کلیئر قرار دے دیا جائے تو کسی کو اس طرح کے اشارے کرنے کا حق نہیں ہے۔یاد رہے کہ دی ہنڈریڈ میں اوول انونسیبل کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد حسنین نے حریف ٹیم سدرن بریو میں کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹر مارکس اسٹوئنس کو اپنی تیز گیند بازی سے آوٹ کیا تھا۔آسٹریلوی بلے باز مارکس اسٹوئنس نے آوٹ ہونے کے بعد غیر قانونی ایکشن کا اشارہ کیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…