ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

یوم آزادی کا اصل مقصد سمجھنا بہت ضرویر ہے ،محمد رضوان

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہاہے کہ یوم آزادی کا اصل مقصد سمجھنا بہت ضرویر ہے ،ملک کے ایک ایک شہری کو اپنے وطن کے ساتھ محبت ہے، سب چاہتے ہیں پاکستان دنیا میں دیگر ملکوں کی طرح ترقی یافتہ بن جائے۔

ٹوئٹر اسپیس پر اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ یوم آزادی کا اصل مقصد سمجھنا بہت ضروری ہے، ملک کے ایک ایک شہری کو اپنے وطن کے ساتھ محبت ہے، سب چاہتے ہیں کہ پاکستان دنیا میں دیگر ملکوں کی طرح ترقی یافتہ بن جائے۔ محمدرضوان نے کہا کہ دل میں ایک دوسرے اور ملک کے لیے محبت قائم ہوجائے تو آسانی پیدا ہوجائے گی جبکہ دین کو سب سے پہلے رکھیں اور دین پر شرمانا نہیں چاہیے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست تھا، مجھے پہلے اندازاہ نہیں تھا کہ کتنا بڑا میچ ہے اس لیے عام میچ کے طور پر لیا اور وہ میچ جیت کر جو محبت ملی وہ بہت زبردست تھی۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ پوزیشن،کیپنگ گلووز سب کپتان کے فیصلے ہیں،ہمارا کپتان، ہمارا امیر ہے، جو اس کا فیصلہ ہوتا وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اب بڑا برانڈ بن چکی ہے،کھلاڑی کو جو عام سسٹم میں 5 سال میں ملتا ، پی ایس ایل سے دو سال میں مل جاتا ہے۔اس کے علاوہ کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے والوں کو ایک بار پھر مبارک باد دیتا ہوں،خواہش ہے کہ پاکستان میں دوسرے کھیل بھی ترقی کریں۔ محمد رضوان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہے کہ دیگر کھیلوں کو بھی پروموٹ کریں،ایک زمانہ تھا کہ ہاکی کے پلیئرز کے نام زبانی یاد ہوتے تھے،ابھی کرکٹرز کو سب کی توجہ ہے مگر انشاللہ جلد دیگر اسپورٹس ترقی پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر عوام سے کہوں گا کہ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…