اسلام آباد (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ شان ٹیٹ تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا ۔ ایک انٹرویومیں فواد عالم سے سوال کیا گیاکہ ایسا کون سا بولر ہے جس کے سامنے آپ کی کانپیں ٹانگیں ہوں؟اس کے جواب میں فواد نے بتایا کہ کانپیں نہیں ٹانگیں تاہم کچھ بولر ایسے ضرور ہوتے ہیں جنہیں کھیلنے میں مزا آتا ہے، شان ٹیٹ ایک ایسے ہی بولر ہیں جنہیں آسٹریلیا میں پہلی بار کھیلا تو اس وقت میں نے صرف ٹیٹ کی 2 بالز ہی کھیلی تھیں کہ اوور ہوگیا، شان ٹیٹ ایک تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا تاہم ایسے بولر کو دیکھ کر یہی ہوتا ہے کہ انسان کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔وکی نے دوسرا سوال کیا کہ کوئی ایسا بولر جو آپ کو حلوہ لگا ہو ؟ اس پر فواد نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ کسی ٹیم کے چند بولرز جہاں خطرناک ہوتے ہیں وہیں یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ان کے کچھ بولرز ایسے ہیں جن پر اٹیک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ نہیں سوچا جاسکتا ہے کہ بولرز حلوہ ہیں۔
شان ٹیٹ تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا ، فواد عالم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
ویکیوم کلینر کے ذریعے بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
لاہور کے چڑیا گھر میں ٹک ٹاکر نے ’شیر‘ کے پنجرے میں چھلانگ لگادی
-
پب جی موبائل کے کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد چل بسے، گیمنگ کمیونٹی سوگوار
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
بلاول بھٹو کی یورپ میں شادی کی خبریں، ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا
-
اسلام آباد، گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم



















































