اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا ء کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا ہے،آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا ء کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میںبابر اعظم (کپتان)،

شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود جبکہ قومی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔اسپورٹ سٹاف میںمنصور رانا منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ، شان ٹیٹ بالنگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ،ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، ابراہیم بادیس میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل(ر) آصف محمود ٹیم سکیورٹی منیجر برائے دورہ نیدرلینڈز، کرنل (ر)محمد عمران ٹیم سکیورٹی منیجر برائے اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا ء کپ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ، ملنگ علی ٹیم مساجراور ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو ٹیم ڈاکٹرفاسٹ بالر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلمان علی آغا کی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جبکہ آصف علی،

حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں، لہٰذاانہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔محمد وسیم نے کہا کہ حسن علی کو ان ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، البتہ ا ن کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائیٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے

۔ وہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں، لہٰذاان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ بالنگ کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بننے والے سلمان علی آغا کو ایک مرتبہ پھر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

وہ ایک کارآمد آف اسپنر ہیں جو مڈل اوورز میں اننگز کو اینکر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل دوپریکٹس میچز کھیلیں گے۔ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگاجہاں سے وہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا ء کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…