پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

کابل اسٹیڈیم دھماکہ ،افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والے چاروں پاکستانی کرکٹرز کوفوری وطن واپس بلوا لیا گیا

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے حملے کے بعد افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والے چاروں پاکستانی کرکٹرز کوفوری وطن واپس بلوا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے حملے کے بعد افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والے چاروں پاکستانی کرکٹرز کوفوری وطن واپس بلوا لیا گیا ہے۔افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والوں میں میرحمزہ، افتخاراحمد، آصف آفریدی اورکامران غلام شامل تھے۔واضح رہے کہ دو روز قبل افغان دارالحکومت کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک لیگ میچ کے دوران ہونے والے دستی بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بتایا کہ جس وقت شائقین مقامی شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ دیکھ رہے تھے، اس دوران ہجوم میں دھماکا ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کھلاڑیوں کو بنکرمیں اسٹیڈیم سے روانہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…