پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

رکی پونٹنگ کا ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان کو خارج کرنے سے گریز

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان کو خارج کرنے سے گریز کیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستان کو ابھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں کہا جاسکتا، کرکٹرز کو ایک عرصے تک اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن ان کا کھیل کیلئے جذبہ ماند نہیں پڑا، پاکستانی سرزمین سے مسلسل ورلڈ کلاس کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرپرائز پیکیج ثابت ہوا، دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا بھی فائنل کھیلنے کیلئے مضبوط امیدوار ہے مگر دورہ بھارت میں کھیلے جانے والے 4 ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور سری لنکا بھی حریفوں کو حیران کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…