اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت بابر کی کارکردگی پر منحصر ہے، پونٹنگ

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کانے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جیت کا انحصار کپتان بابر اعظم کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈیجیٹل پروگرام میں بات کرتے ہوئے

رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اچھا کھیل پیش نہیں کرتے تو مجھے نہیں لگتا پاکستان جیت سکتا ہے۔رکی پونٹنگ نے کہاکہ میں نے اسے کچھ سال پہلے یہاں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قریب سے اور ذاتی طور پر دیکھا تھا اور میں نے اس وقت کہا تھا کہ جہاں تک ٹیسٹ میچ بیٹنگ کا تعلق ہے اس آدمی کے لیے آسمان ہی حد ہے، بابر شاید پچھلے دو سالوں میں مزید بہتر ہوگیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان کے مطابق پاکستان کے اوپنرز بہت اہم ہیں اور ان کے نئے گیند کرنے والے بولرز بھی اہمیت رکھتے ہیں تاہم آسٹریلیا میں اسپن بولرز کا کردار وکٹوں کے حوالے سے کچھ زیادہ مشکل ہو سکتا ہے جو شاید انہیں مدد نہیں دے۔رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کی کہ مجھے لگتا ہے کہ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا ہی ہوں گے اور مجھے صرف اتنا کہنا پڑے گا کہ آسٹریلیا فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…