منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے نمیبیا کے ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کے لیے اہم قرار دیدیا

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے نمیبیا کے ٹورنامنٹ کو نوجوانوں کے لیے اہم قرار دیدیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے بتایا کہ نمیبیا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان ملک کی قومی ٹیم کے علاوہ بھارت سے

بنگال اور پاکستان سے لاہور قلندرز کے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کی ٹیم حصہ لے گی ،ایک ٹیم ساؤتھ افریقا کی بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کلاس آف 22 کے کھلاڑی 25 اگست کو نمیبیا روانہ ہوں گے، ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز سے کیا گیا ہے اور ٹرائلز کے موقع پر یارکشائر کاؤنٹی کے ڈیرن گف بھی موجود تھے۔عاطف رانا کے مطابق لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے نوجوان کھلاڑی یکم ستمبر سے چار ٹیموں کے ٹورنا منٹ میں حصہ لیں گے، ایونٹ میں بھارت اور ساؤتھ افریقا کی ٹیموں کے علاوہ نمیبیا کی قومی ٹیم حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سطح کے ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے، انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور انہیں ایکسپوڑر بھی ملے گا۔ سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ پاکستان اے ٹیم کے ٹورز پہلے بند ہو چکے ہیں، اس ٹورنامنٹ سے انہیں تجربہ ملے گا اور جب وہ قلندرز یا پاکستان کی ٹیم میں آئیں گے تو انہیں اس تجربے کا فائدہ ہو گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…