منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو مزدور ہوتے۔شاداب خان نے ٹوئٹر اسپیس پر مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گروئن انجری 2018 میں ہوئی تاہم میں کھیلتا رہا، ورلڈکپ 2019 سے قبل ہیپاٹائٹس ہوا

اور پھر بہت مشکل سے ورلڈکپ کھیلا، اب میں بالکل فٹ ہوں، چار ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں لیکن ری ہیب بھی ساتھ چل رہا ہے۔شاداب خان نے کہا کہ اب انجری کا شکار نہیں ہونا کیونکہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ آرہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تاہم ابھی میری جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں بنتی نہیں ہے، میں فرسٹ کلاس کرکٹ بھی اتنی نہیں کھیلا،خواہش ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کم بیک کروں کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ میں کافی وقت ہوتا ہے تو جب وہاں ہوتا ہوں تو ٹک ٹاک دیکھتا رہتاہوں۔ شاداب خان نے بتایا کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا کیونکہ پڑھتا لکھنا نہیں آتا تھا۔انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ بیٹنگ میں اوپننگ بھی کروں لیکن جیسے ٹیم کو ضرورت ہوتی ویسے کھیلتاہوں، آسٹریلیا میں اسپنر کو باونس ملتا ہے تاہم گیند اسپن نہیں ہوتی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہے، کوشش کروں گا باؤنس سے حریف بیٹرز کو آؤٹ کروں۔شاداب کے مطابق ان کی شاہدآفریدی کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رہی ہے، پاک بھارت میچ کا ورلڈکپ میں پریشر نہیں کیونکہ کئی میچز کھیل لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیو سمتھ کے ساتھ نام ملانا بالکل غلط ہے اور پرفارمنس نہ ہو تو تنقید تو ہوتی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…