پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

ٹیسٹ میچ، عبداللہ شفیق کی سنچری

datetime 19  جولائی  2022 |

گال ( این این آئی)پاکستانی ٹیم نے عبداللہ شفیق کی سنچری اور بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے 329 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو انہیں مجموعی طور پر 333 رنز کی برتری حاصل تھی۔تجربہ کار دنیش چندیمل نے سنچری کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے

اسکور آگے بڑھانا شروع کیا تاہم ابھی انہوں نے 8 رنز جوڑے ہی تھے کہ نسیم شاہ نے دوسرے اینڈ سے پراباتھ جے سوریا کی وکٹیں بکھیر کر ان کا سنچری کا خواب چکنا چور کردیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 337 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا، چندیمل نے آئوٹ ہوئے بغیر 94 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 87 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جبکہ اس دوران بلے بازوں کو مشکل مراحل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔اننگز کے پانچویں اوور میں امام الحق کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا لیکن انہوں نے فوری طور پر ریویو لیا اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ گیند وکٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی اور اس طرح امام کا وکٹ پر قیام جاری رہا۔ ایک اوور بعد ہی امام کو ایک اور بڑا موقع اس وقت ملا جب انہوں نے کور میں شاٹ کھیلا لیکن چندیمل ایک مشکل کیچ لینے میں ناکام رہے اور کھانے کے وقفے تک دونوں کھلاڑیوں نے کوئی وکٹ گرنے نہیں دی۔عبداللہ شفیق نے دوسرے اینڈ سے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 87 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی 35 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جو اسٹمپ ہو کر پویلین واپسی پر مجبور ہوئے۔تجربہ کار اظہر علی ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 6 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کو وکٹ دے بیٹھے۔ 103 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کپتان بابراعظم آئے

اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شرع کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 100رنز سے زائد کی ساجھے داری قائم کی، اس دوران نوجوان عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود کپتان بابر نے بھی نصف سنچری داغ دی۔کپتان بابراعظم 55 رنز بنا کر چوتھے روز آئوٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے

اور اس وقت پاکستان کا اسکور 205 رنز تھا اور جیت کے لیے 173 رنز درکار تھے۔گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 222 رنز بنالیے اور جیت کے لیے مزید 120 رنز کا سنگ میل عبور کرنا ہے۔عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…