اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کے بیٹر لنڈل سمسنز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارباڈوس(آن لائن )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بیٹر لینڈل سمسنز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، لنڈل سمسنز نے گزشتہ جمعہ کو ایک خط ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے فیصلے سے متعلق بورڈ کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ فرنچائز سرکٹ میں نئے مواقع تلاش کرنا چاہتے ہیں،

یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دنیش رام دین بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں، لنڈل سمسنز کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر سولہ سالوں پر محیط ہے جس میں انہوںنے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آٹھ ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 68 ہی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں انہوں نے مجموعی طور پر 3763 رنز سکور کئے ہیں، لنڈل سمسنز نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز پاکستان کیخلاف 2006 میں فیصل آباد کے مقام پر کیا تھا ، سمسنز نے ون ڈے میچوں میں مجموعی طور پر 1958 رنز سکور کئے ہیں جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں لنڈل سمسنز کوئی نصف سنچری تک سکور نہیں کرسکے ہیں، لنڈل سمسنز کا 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار رہا اور انہوں نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں 82 رنز سکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا ٹی ٹوئنٹی میں ان انہوں نے 1527 رنز سکور کئے ہیں، لنڈل سمسنز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری بار ٹی ٹوئنٹی میچ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا جس میں وہ صرف سولہ رنز بنا پائے تھے اور یہ میچ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ سے ہارا تھا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…