گال ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف

19  جولائی  2022

کولمبو (این این آئی)سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں جیت کے لیے پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دے دیا۔میچ کے چوتھے روز کا آغاز سری لنکا کی بیٹنگ سے ہوا جب ٹیم کے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ تھے لیکن سری لنکا نے مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کیا اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 337 رنز پر آؤٹ ہوئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا۔سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔پاکستان کے محمد نواز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آو?ٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کیے۔قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار دکھائی دی لیکن قومی کپتان بابر اعظم نے تاریخی اننگز کھیلی، انہوں نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ بولر نسیم شاہ نے ان کا پورا ساتھ دیا۔پاکستان کے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔سری لنکا کے پربت جے سوریا نے 5، مہیش تھیکشنا اور رمیش مینڈس نے 2،2 اور کسن راجیتھا نے ایک وکٹ لی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…