اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاسری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے ، کنڈیشن کے حساب سے ہماری مکمل تیاری ہے ،بابر اعظم

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کا دورہ بہت اہم نوعیت کا حامل ہے ، کنڈیشن کے حساب سے ہماری مکمل تیاری ہے ،ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے، ٹیم میں تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، غلطیوں سے سیکھتے ہیں ، اس سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز میں اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے ۔ ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ پاکستانی ٹیم کی دنیا میں بہتر پرفارمنس پر ہمیں خوش ہونا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے ۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ، غلطیوں سے سیکھتے ہیں ، اس سے ہمیں بہت مدد ملتی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ سری لنکا کا دورہ 2015 کے بعد کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ واپس آئے ہیں، جس سے سری لنکا میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لیے تیار ہیں، فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے، وہ بھی ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا، اس سیریز کے پوائنٹس اہم ہیں، ہوم سیریز میں ہر ٹیم مضبوط ہوتی ہے، اسے فائدہ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیسٹ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آ رہے ہیں۔ بابر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب اختر نے کیمپ آکر فاسٹ بولرز کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے ٹارگٹ کو حاصل کیا جائے ۔ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں پازیٹو سوچ کے ساتھ میچ کھیلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اپ اینڈ ڈائون ہوتا ہے ، پرفارمنس سے بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں ، بہترین کھیل کا مظاہرین کریں گے ۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…