اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

5 بیٹیوں کے والد ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، شاہد خان آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈی پروائرل

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 5 بیٹیوں کے والد ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے

جس میں صحافی اْن سے بیٹے کی خواہش سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں۔صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ لالا! آپ کی 5 بیٹیاں ہیں، آپ کو کبھی بیٹے کی خواہش نہیں ہوئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللّہ! میں بہت خوش قسمت انسان ہوں کیونکہ میری 5 بیٹیاں ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کو اتنا مضبوط بناؤ اور اس قدر باصلاحیت بناؤ کہ آپ کو کبھی بیٹے کی کمی محسوس ہی نہ ہو۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بیٹوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے تاہم میں اللّہ تعالیٰ کا شْکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے صحت مند اولاد عطا کی اور میرے لیے اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں ہمارے پیارے نبی ؐ کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ سال 2020، فروری میں پیدا ہوئی تھی۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ،ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گرائونڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…