پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

جون کے مہینے میں میچز کرانا زیادتی ہے ،‘ عاقب جاوید

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جون کے گرم موسم میں جب لو چل رہی ہو اور درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہو تو ایسے میں میچز کرانا زیادتی ہے، خاص طور پر بولرز کے لیے تو ایسا ہے جیسے وہ موت کے کنوئیں میں کرکٹ کھیل رہے ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ گرم موسم میں ون ڈے میچ کھیلنا مشکل ہے، اس موسم میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا سکتے ہیں کیونکہ ان میچز کا آغاز تاخیر سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 روز میں 3 ون ڈے میچز کسی اور وقت میں بھی کرائے جا سکتے تھے، ستمبر، اکتوبر، نومبر یا کسی اور مہینے میں اس کی ونڈو نکالی جا سکتی تھی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے لیے یہ میچز کرانا ضروری ہیں لیکن کوئی اور ونڈو تلاش کی جا سکتی تھی۔عاقب جاوید نے کہا کہ اب جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے منع کیا جا رہا ہے کہ گھروں سے نہ نکلیں لیکن دوسری طرف میچ میں فاسٹ بولر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرے گا، انسانی لحاظ سے اس درجہ حرارت میں تو کرکٹ کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے، فاسٹ بولرز تو موت کے کنوئیں میں کرکٹ کھیل رہے ہوں گے، بیٹرز جب لمبی اننگز کھیلیں گے تو انہیں بھی مشکل ہو گی، کوالٹی کرکٹ تو ہونی نہیں، بس پوائنٹس کے لیے کھیلا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف، محمد رضوان اور شاداب خان انگلینڈ سے واپس آئے ہیں، انگلینڈ اور پاکستان کا موسم مختلف ہے، ٹھنڈے موسم سے گرم موسم میں ہم آہنگ ہونے کے لیے دو تین ہفتے درکار ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا، اس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…