پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ (آج) بدھ کو ملتان کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کیریبین سائٹ 31 سالوں سے شاہینوں کو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شکست دینے سے محروم رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم اسکے بعد سے شاہینوں نے کیریبینز کو کو 50 اوورز کی فارمیٹ کی سیریز جیتنے کا موقع نہیں دیا۔سال 1993 میں ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-2 سے ڈرا کی، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 3 دہائیوں میں 8 سیریز کھیلی گئیں تاہم پاکستان نے کم از کم 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں ویسٹ انڈیز کو فتح کا مزہ نہیں چکھنے دیا۔یہ تمام سیریز 2002، 2005، 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں کھیلی گئی تھیں۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر برتری حاصل ہے، انہوں نے 134 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 71 اپنے نام کیے ہیں جبکہ 60 فتوحات پاکستان نے سمیٹی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز 8، 10 اور 12 جون کو شیڈول ہیں جو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…