منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو کی اپنے مداح کے ہاتھ پر موبائل مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اپنے مداح کے ہاتھ پر موبائل مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم آتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ایک پرستار کے ہاتھ پر زور سے موبائل مارا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو میچ میں ایورٹن سے ایک صفر سے شکست ہوئی تھی اس کھیل کے دوران رونالڈو کا پیر بھی زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسٹار فٹبالر کے ڈرسنگ روم میں لوٹتے ہوئے ایک مداح نے ممکنہ طور پر جھک کر ان کے زخمی پیر کو دیکھنے کی کوشش کی تو رونالڈو نے اس کے ہاتھ پر موبائل مار دیا۔مذکورہ مداح کی والدہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نے میرے بیٹے پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا۔ اسٹار فٹبالر نے اپنے اس رویے پر متاثرہ پرستار سے معافی بھی مانگی۔ دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…