بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اسپنر شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد سمیت طبی مسائل کا سامنا تھا، تھائی پولیس

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک (این این آئی)تھائی پولیس نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد کی شکایت تھی،

انہیں دمہ اور دل کی صحت کے مسائل لاحق تھے۔تھائی پولیس کے مطابق یہ تفصیلات انہیں آنجہانی شین وارن کے خاندان کے افراد نے بتائی ہیں، شین وارن نے دل کے علاج کیلئے ڈاکٹرکو بھی دکھایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کے ترجمان کا کہناتھا کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دوسری جانب تھائی پولیس نے شین وارن کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…