بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) سے را ولپنڈی میں شروع ہوگا

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل)چارمارچ کو را ولپنڈی میں شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائیگا ،آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کریگا۔آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری

، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بیرنڈورف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سومی ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے مضبوط اسکواڈ کا اعلان رواں ماہ کے اوائل میں ہی کردیا گیا تھا۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے آمد پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے،راولپنڈی فوڈ اسٹریٹ، علامہ اقبال پارک اور ڈبل روڈ کو سیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیموں کی آمد رفت کے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی،راولپنڈی میٹروبس سروس کا روٹ محدود کیا جائے گا،راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے،راولپنڈی ٹیموں کی آمد رفت موقع پر زیرو ٹریفک روٹ لگایا جائیگا،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے 350 اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے ادھر ضلعی انتظامیہ نے پاکستان آسٹریلیا سیریز پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران میچ ڈبل روڈ 9th ایونیو چوک تک بند رہے گی، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی 9th ایونیو ٹریفک فیض آباد استعمال کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق نائتھ ایونیو سے آنے والی ٹریفک آئی جے پی روڈ استعمال کریگی، کرکٹ ٹیم کی آمد کے وقت سکستھ روڈ تا فیض آباد مکمل بند ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹیموں کے آتے وقت اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک سکستھ روڈ سے مری روڈ پر اسکے گی، ٹیموں کی روانگی کے وقت اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے کی جانب ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شائقین کے لیے جنرل پارکنگ راول روڈ شاہین چوک سول ایوی ایشن گراونڈ میں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج 5th روڈ میں شائقین جنرل پارکنگ اور 6th روڈ عقبی گیٹ سے نکل سکیں گے، راول پارک شاہین چوک میں شایقین موٹرسائیکل پارک کر سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پارکنگ سے گراونڈ تک شایقین کرکٹ کو بس سروس مہیا کی جائے گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…