اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمیز راجہ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ کے فینز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 27 فروری کو لاہور قلندرز کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ب

لاشبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 غیر معمولی حد تک کامیاب رہی اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقینِ کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ فینز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مناظر براہ راست اپنی ٹیلی ویڑن اسکرین پر دیکھ کر اسے کامیاب بنایا۔رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ کے فینز کی تعداد بڑھائی جاسکے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…