جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ملتان سلطانز کی ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے ،محمد رضوان کا پیغام

datetime 7  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیون کی اب تک کی ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان نے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔رضوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایونٹ کے پانچوں مقابلوں میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کا آغاز غیر معمولی طریقے سے کیا،

اس ٹیم کا ہر کھلاڑی فاتح ہے۔ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس موقع پر میں پوری منیجمنٹ، مالکان اور کوچنگ اسٹاف کا شکرگزار ہوں، امید ہے یہ ہی کارکردگی لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی برقرار رہے گی۔رضوان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے شاندار فینز، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کی جانب سے ملنے والی سپورٹ کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں، آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…