بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’کچا بادام‘ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے

۔ویڈیو میں حسن علی، وسیم جونیئر اور موسیٰ خان کو کچا بادام پر ڈانس کرتے ہوئے فہیم اشرف کو چھیڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ لفظ چیلنج صحیح طرح سے نہیں بول پارہے اور کہہ رہے ہیں کہ ’پوری ٹک ٹاک نوں چیلنگ ہے۔حسن علی کے چیلنج کو چیلنگ کہنے پر شاداب خان درمیان میں انہیں ٹوکتے ہوئے ان کی تصحیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی چیلنج چیلنج ہے تاہم شاداب کے دو بار ٹوکنے پر بھی حسن علی چیلنج کو چیلنگ ہی کہتے رہے۔یہی چیلنج تیسری بار دہرانے پر حسن علی صحیح لفظوں کو غلط کہتے سنے جاسکتے ہیں جبکہ حسن علی دوبارہ کوشش کرتے ہیں تاہم پھر بھی وہ یہ چیلنج نہیں دے پاتے اور پھر دونوں کھلاڑی زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…