بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل،12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے سیروکنے پر تلخ کلامی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کو انجوائے کرنے کیلئے مختلف فیملیز 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم لانے کا سلسلہ جاری رکھا۔گزشتہ روز بھی متعدد فیملیز بچوں کو اسٹیڈیم لے کر آئیں اور اس دوران نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ کے دروازے پر ایک ناخوش گوار واقعہ پیش آیا جب ایک فیملی

سکیورٹی اور ٹکٹ چیکنگ پر مامور اہلکاروں سے الجھ پڑی۔اہلکاروں نے جب ان کے بچے کو کم عمری کی بنیاد پر اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکا تو وہ جذباتی ہوگئے اور عملے پر الزام عائد کیا کہ وہ بااثر افراد کے بچوں کو جانے دے رہے ہیں جبکہ دیگر بچوں کو روک رہے ہیں۔معاملہ جب زیادہ تلخ ہوا اور گرما گرمی بڑھ گئی تو پی سی بی کے سکیورٹی ڈائریکٹر کرنل آصف اور جی ایم آپریشنز عثمان واہلہ معاملہ سنبھالنے پہنچے۔اس دوران عثمان واہلہ کو بعض فیملیز نے گھیرے بھی رکھا تاہم معاملات قابو میں رہے۔دوسری جانب پی سی بی عملے کی جانب سے اسٹیڈیم میں داخلے سے روکے جانے پر متعدد بچے آبدیدہ نظر آئے تاہم پی سی بی نے ان کے والدین کی درخواست ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کا پابند ہے۔اسی اثناء میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر جب اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تو ایک بچے نے انہیں دلچسپ پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اسے اسٹیڈیم کے اندر لے جانے میں کامیاب رہتے تو وہ کوئٹہ کو سپورٹ کرتے ۔یاد رہے کہ این سی او سی نے 19 جنوری کو پی سی بی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام کا ویکسین کے تمام ڈوز مکمل ہونا لازمی ہوگا جس کی بنا پر 12 سال سے کم عمر بچے داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔اس ہدایات کے باوجود بھی ابتدائی دو روز فیملیز بچوں کو اسٹیڈیم لاتی رہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہوسکتے۔تمام صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے جی ایم آپریشنز عثمان واہلہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کی ہدایت کا پابند ہے، پی سی بی دوبارہ این سی او سی سے بات کرے گا مگر لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن بچوں پر شک تھا ان کی ویکسی نیشن کا ریکارڈ چیک کیا گیا ہے اور اس کے بعد ہی انہیں اسٹیڈیم میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…