پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کورونا ایس او پیز تیار ،

5  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں، ٹیم کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جس کے مطابق

اگر کسی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تو میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔تیار کردہ ایس او پیز کے تحت 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور متاثرہ کھلاڑی 10 دن کے لیے قرنطینہ میں جائے گا جبکہ اس کا متبادل سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں میں سے چنا جائے گا۔یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھے جائیں گے ، کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹ چلیں گی، ایک وقت میں دو ٹیمیں سفر کریں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا سپلیمنٹری ڈرافٹ جمعرات اور جمعے کو ہوگا، ہر ٹیم مزید دو دو کھلاڑی منتخب کرے گی، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…