شاہ آفریدی نے 3 ہفتوں کے آرام کے بعد قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی

3  جنوری‬‮  2022

لاہور (این این آئی)کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی نے 3 ہفتوں کے آرام کے بعد قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔اس موقع پر شاہین آفریدی نے بتایا کہ پی ایس ایل کا فائدہ ہو گا، میرا بولنگ کیساتھ بیٹنگ پر بھی فوکس ہے۔انہوں نے بتایا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر

میں شاندار سہولتیں ہیں، نوجوانوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔شاہین آفریدی نے کہاکہ آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزدگی اعزاز کی بات ہے، میرا خیال تھا کہ ٹیسٹ کے لیے بھی میرا نام آئے گا۔فاسٹ بولر کاکہنا تھا کہ مزید محنت کروں گا، ایوارڈ کے لیے نام آنا بھی ایک اچیومنٹ ہے،محمد رضوان اور بابرا عظم کے نامزد ہونے سے بھی بہت خوشی ہوئی۔کپتان لاہور قلندرز نے کہاکہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے سال عمدہ پر فارمنسز دیں، خواہش ہے کہ رضوان کو آئی سی سی ایوارڈ ملے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ملنا یا نہ ملنا میرے ہاتھ میں نہیں میرے ہاتھ میں پرفارمنس تھی جو دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچیومنٹ ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پلیئر آف دی ایئر میں محمد رضوان کو ایوارڈ ملنا چاہیے، مجھے اور زیادہ خوشی ہو گی کہ اگر انہیں یہ ایوارڈ ملتا ہے کیونکہ انہوں نے سال بھر بہت شاندار پرفارم کیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…