پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی سی سی ،مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 14جنوری سے پانچ فروری تک کھیلا جائیگا

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 14جنوری سے پانچ فروری تک کھیلا جائیگا ، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 15جنوری کو پاپوانیوگنی کے خلاف کھیلے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے لیے گرین شرٹس گزشتہ روز دبئی سے

بذریعہ مانچسٹر پھر برج ٹائون ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوئی۔عبدالوحد بنگلزئی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہ کرسکے، وہ 10 روز دبئی میں آئیسولیشن میں گزاریں گے جبکہ غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں۔آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 14 جنوری سے شروع جبکہ فائنل پانچ فروری کو شیڈول ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جنوری کو پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ایشیا انڈر 19 کپ کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو گروپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…