جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

عابد علی نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر بیٹر عابد علی نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ری ہیب شروع کردیا۔عابد علی نے ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ جاری پیغام میں کہا کہ شکر ہے اب میں مومنٹم میں واپس آ رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ری ہیب شروع کر دیا ہے۔ٹیسٹ اوپنر نے فیملی دوستوں اور فینز کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ضرور

جلد صحت یاب ہو جاؤں گا۔انہوں نے مداحوں سے مزید دعاؤں کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔کراچی کے نجی ہسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…