بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیصل حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر، جنوری 2020سے چارج سنبھالیں گے

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنینس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں،

اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔انہوں نے یوکے سے چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ،وہ سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔فیصل حسنین نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…