بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا ،ڈھاکہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد

ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے۔قومی ٹیم کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنرز عبد اللہ شفیق اور عابد علی تھے، پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبد اللہ شفیق 25 رنز کی آئوٹ ہوئے جبکہ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آئوٹ کیا۔اس سے قبل ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنا وننگ کامبی نیشن کو برقرار رکھا۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبد اللہ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ ا?فریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔دوسری جانب میزبان ٹیم بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…