پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر گوتم گمبھیر سدھو پر برس پڑے

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رہنما اور نامور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیر ان پر برس پڑے۔ میڈیرپورٹس کے مطابق

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو بارڈر پر بھیجیں اور پھر اس ریاست کے سربراہ (عمران خان)کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو ناگوار قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گردوارا دربار صاحب پہنچے جہاں سرحد پر ان کا استقبال کیا گیا۔اس دوران پاکستانی حکام کی جانب سے انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔اس حوالے سے زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سدھو پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے توسط سے اس شاندار استقبال پر بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کو بڑا بھائی کہہ رہے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کے اس بیان کی وجہ سے بھارت میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…