بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو شکست سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ان کے ہوتے ہوئے کھلاڑی کبھی پریشانی کا شکار نہیں ہوں گے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے بعد میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمیشہ کھلاڑیوں سے چیئرمین بن کر نہیں بلکہ کھلاڑی بن کر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی لیڈر شپ بہت اچھی ہے، پی سی بی نے ان پر اعتماد کیا، خوشی ہوئی کھلاڑیوں نے بھی اچھا رسپانس کیا۔ ٹیم متحد ہوکر کھیلی، ان کی محنت رنگ لے کر آئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے حسن علی سے ہونے والے ڈراپ کیچ کے حوالے سے کہا کہ حسن علی سے غلطی تو ہوئی لیکن انہیں اس غلطی سے سیکھنا چاہیے، اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو اپنی محنت ڈبل کرتا۔انہوںنے کہاکہ حسن علی کو یہ بات بار بار ستائے گی، انہیں اس مشکل سے نکلنے میں وقت لگے گا، حسن علی پر جہاں تنقید ہوئی وہاں سوشل میڈیا نے انہیں سپورٹ بھی بہت کیا۔محمد رضوان کے آئی سی یو میں رہنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے بڑے حوصلے سے کام لیا، سب کو محمد رضوان کے نیشنل ازم سیکھنے کی ضرورت ہے۔رمیز راجا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کمنٹری باکس کو مس کررہے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ مت پوچھیں وہ کمنٹری باکس کو مس کررہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی یہ ان کا وعدہ ہے، نیا ہوم سیزن بنائیں گے اور پاکستان کی کرکٹ کا پروڈکٹ کھڑا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…