بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے ان کے پیچھے کلمہ پڑھا، انضما الحق کا حیران کن انکشاف

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کے مسلمان ہونے سے متعلق وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے ان کے پیچھے کلمہ پڑھا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا پچھلے دنوں ایک یونیورسٹی کی

تقریب میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جہاں مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کے ساتھ باب وولمر تھے تو آپ نے انہیں مسلمان نہیں کیا؟انضمام الحق کا کہنا تھا اس سوال پر میں نے انہیں ایک واقعہ سنایا تھا کہ ہم ویسٹ انڈیز میں تھے اور ہم نے وہاں جو آخری میچ کھیلا تھا اسی کی پریکٹس میں مصروف تھے، گرمی زیادہ تھی تو میں مشتاق احمد اور باب وولمر ایک ٹینٹ میں کھڑے تھے۔سابق کپتان نے بتایا کہ وہاں بات چیت کے دوران باب وولمر نے پوچھا کہ مسلمان ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ جس پر ہم نے انہیں بتایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کے رسول ؐ پر ایمان لانا، پاک ہونا اور کلمہ پڑھنا پڑتا ہے۔باب وولمر نے پوچھا کہ کون سا کلمہ پڑھنا پڑتا ہے؟ جس پر مشتاق احمد نے بتایا کہ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں، تو جس وقت مشتاق احمد کلمہ پڑھ رہے تھے تو باب وولمر نے کہا کہ آہستہ پڑھو، میں نے بھی پیچھے پڑھنا ہے، جس پر مشتاق احمد نے کلمہ آرام آرام سے پڑھا اور باب وولمر نے بھی ان کے پیچھے کلمہ دہرایا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے، میرا گمان ہے کہ وہ اس چیز پر مسلمان ہو جائیں‘ لیکن اس حوالے سے مزید وضاحت علماء کرام ہی کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیل بتاتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وقت باب وولمر ہم سے گفتگو کر رہے تھے اس وقت وہ پاک نہیں تھے اور وہ ہم سے اسلام کے حوالے سے معلومات لے رہے تھے لیکن میڈیا نے جوش خطابت میں اس بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا کہ انضمام الحق نے باب وولمر کو بھی مسلمان کر دیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…