بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابراعظم کو نیا کرنے کی ضرورت نہیں وہ ٹیم کی بہترین قیادت کررہے ہیں، رمیز راجہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ

قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی شاندار رہی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیر مستقل مزاجی کے ٹیگ کو ختم کیا ہے، بابر اعظم کی قیادت، کھلاڑیوں کی خود اعتمادی اور میدان میں عاجزی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل دیکھا جارہا ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی اور افغانستان کے خلاف بہترین اسپنرز سے نبرد آزما ہوکر کامیابی سمیٹی، جیت اور ہار انسان کے ہاتھ میں نہیں مگر ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بابر اعظم کو کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ بہت اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، کوئی بھی کھلاڑی شکست کے خوف میں مبتلا نہیں اور اسی طرز کی کرکٹ ہمیں کھیلنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…