بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری روز دلچسپ مرحلے میں داخل

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا (این این آئی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے- دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 280 رنز درکار ہیں اس سے

قبل شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر پر ڈھیر ہو گئی- فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے51 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے علاوہ محمد عباس نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا- ویسٹ انڈیز کی جانب سے کروما بومر 37، جرمین بلیک ووڈ 33 اور جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ دوسرا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز کی برتری حاصل کر لی-دوسری اننگز میں پاکستان نے میچ جیتنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دونوں اوپنرز سلمان بٹ اور عابد علی نے تیزی کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 9 اوورز میں 70 رنز بنا کر پاکستان کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا عابد علی 29 اور عمران بٹ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کپتان بابر اعظم نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا اور جب پاکستان کا سکور 176 پر پہنچا تو کپتان بابر اعظم 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اس کے ساتھ ہی پاکستان نے 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے دوسری اننگز میں دو 329 رنز کا ٹارگٹ دیا’ پاکستان کے دوسرے کھلاڑیوں میں اظہرعلی 22′ حسن علی 17′ فہیم اشرف 9 جبکہ محمد رضوان 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے- ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور الزاری جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا- ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں- کریگ بریتھویٹ 17 اور نائٹ واچ مین الزاری جوزف 8 رنز پر کھیل رہے ہیں -ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن میچ جیتنے کے لیے 280 رنز جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 9 وکٹیں درکار ہیں-



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…