بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عرصے سے ٹیم غیر ملکی ٹورز میں ٹاپ آرڈر کے مسائل کا شکار نظر آتی ہے، بیٹسمین کنڈیشنز سے مطابقت نہیں پیدا کر پاتے، رمیز راجہ

datetime 22  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایک عرصے سے ٹیم غیر ملکی ٹورز میں ٹاپ آرڈر کے مسائل کا شکار نظر آتی ہے، بیٹسمین کنڈیشنز سے مطابقت نہیں پیدا کر پاتے۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد

دوسرے میچ میں پاکستان کو بہتر آغاز کے ساتھ حریف پر دبائو بڑھانے کی ضرورت تھی مگر صرف 2رنز پر 3وکٹیں گنوا دیں،ایک عرصے سے ٹیم غیر ملکی ٹورز میں ٹاپ آرڈر کے مسائل کا شکار نظر آتی ہے، بیٹسمین کنڈیشنز سے مطابقت نہیں پیدا کر پاتے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جمیکا کی پچز پر بیٹنگ آسان نہیں ہوتی مگر جب تک ان کے مطابق تکنیک اختیار نہ کریں کامیابی نہیں مل سکتی، ٹاپ تھری نے تکنیکی طور پر انتہائی خراب پرفارم کیا جس سے ان کا اعتماد مزید متزلزل ہوگیا،اگر اسی ڈگر پر رہے تو بقا مشکل ہوگی۔رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر علی نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی مگر وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پائے، عمر کے ساتھ ان کی گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے،ان کو اگلی اننگز میں پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق کچھ خاص کردکھانا ہوگا، یہی ذمہ داری اوپنرز کی ہوگی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…