بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلیا

datetime 4  جولائی  2021 |

سینٹ جارجز(این این آئی)جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلیا ، جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو وکٹوں کے

نقصان پر 143 رنز بنا سکی ، ایڈن مارکرم 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مین آف دی میچ قرار پائے ۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 48 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 42 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ فیڈل ایڈورڈز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ایون لوئس نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شمرون ہٹمائر 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ لنگی نگیڈی نے تین جبکہ کاگیسو ربادا اور ویان مولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن مارکرم کو میچ اور تبریز شمسی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…