جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کی فہرست جاری، چار کھلاڑی اے کیٹیگری میں جگہ بنا سکے

datetime 3  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی)گورننگ بورڈ سے آئندہ مالی سال 22-2021 کی منظوری کے ساتھ ہی پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا ہے۔ 20 ایلیٹ کرکٹرز کیلئے اعلان کردہ اس فہرست میں کنٹریکٹ کی تین مختلف کٹیگریز سمیت تین ایمرجنگ کرکٹرز کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ کے

مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔اس فہرست کو حتمی شکل دینے والے تین رکنی پینل میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان، چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شامل تھے۔ اس دوران پینل نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان بابراعظم سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد کنٹریکٹ کی یہ فہرست پہلے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور پھر حتمی منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی کے پاس بھجوائی گئی۔12 ماہ پر مشتمل یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک جاری رہے گا۔مینز سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں کٹیگری اے میں بابر اعظم، حسن علی، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی،کٹیگری بی میں اظہر علی، فہیم اشرف، فخر زمان، فواد عالم، شاداب خان اور یاسر شاہ،کٹیگری سی میں عابد علی، امام الحق، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، نعمان علی اور سرفراز احمد،ایمرجنگ کٹیگری میں عمران بٹ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔کنٹریکٹ میں کی گئی نظر ثانی کے مطابق کٹیگری اے میں ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ،کسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا،کٹیگری بی میں ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ،ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد،ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ

فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ،کٹیگری سی، میں ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ،ایمرجنگ کٹیگری میں ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ۔ٹیسٹ کی

میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ ہیں،اس کنٹریکٹ کے تحت حسن علی اور محمد رضوان کو کٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا ہے۔حسن علی گزشتہ سال انجری کی وجہ سے کنٹریکٹ حاصل نہیں کرپائے تھیتاہم سیزن 21-2020 میں شاندار کارکردگی

کی بدولت انہوں نے سیزن 22-2021 کے لیے کنٹریکٹ کی اے کٹیگری حاصل کرلی ہے۔محمد رضوان کو مستقل کارکردگی کی بدولت کٹیگری اے میں ترقی دی گئی ہے۔اسی طرح فہیم اشرف، فواد عالم، محمد نواز اورنعمان علی کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔گزشتہ سال ایمرجنگ کٹیگری میں شامل فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کو کٹیگری

سی میں ترقی دے کر شاہنواز دہانی، عثمان قادر اور عمران بٹ کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔اسد شفیق، حیدر علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، نسیم شاہ، شان مسعود اور عثمان شنواری کو سیزن 22-2021 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ پیش نہیں کیا گیا تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکٹرز کے پلانز کا حصہ ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آئندہ سال کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…