بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

datetime 12  جون‬‮  2021 |

ابو ظہبی (این این آئی)قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں حاصل کیا،یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین میچوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں سعید اجمل نے 68 ،

عمر گل نے بھی 68 میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں حارث رؤف نے 71 میچوں میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔حارث رؤف نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے،کافی خوش ہوں، محنت کی تھی اس کا صلہ ملا، اس میدان پر ہی کیریئر شروع کیا، یہیں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کوچز اور ساتھ دینے والوں کو کریڈٹ دیتا ہوں، عاقب جاوید اور لاہور قلندرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔حارث رؤف نے کہا کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے آیا تھا تونہیں سوچا تھا کہ منتخب ہوجاؤں گا، لاہور قلندرز میرے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوا۔نوجوان کرکٹر نے کہا کہ آئندہ بھی یہی ہدف ہے کہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین سے بہترین پرفارم کروں۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کا میچ میں شکست پر کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی، ہمارے سارے اہم بلے بازوں کو راشد نے آؤٹ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دے دیے ، توقع نہیں تھی کہ لاہور قلندرز 170 تک اسکور کرجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 170 رنز کے بعد بھی اصل فرق راشد خان کی بولنگ نے ہی کیا، ٹیم کی ضرورت کیمطابق بیٹنگ کی۔شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوئی میں موجود رہا ہوں، بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے جیسی بیٹنگ کی ان کی تعریف بنتی ہے، ڈنک اور ڈیوڈ نے اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا کہ بطور سینیئر اپنی رائے دیتا ہوں، وہاب کو کوئی بھی مشورہ دے سکتا ہے، ہدف اپنا بہتر سے بہترکھیل پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاورزلمی کوشش کریگی کہ اگلے میچز میں بہترکھیل پیش کریں، ٹیموں کے درمیان زیادہ فرق نہیں، کوئی بھی آگے آ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…