بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

ثانیہ مرزا  کی سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  نے سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر ’کم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ ‘ یعنی بھارت کو سانس لینے میں مدد دیں کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب لوگو ں سے

بھارت کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہی عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔اس مہم سے متعلق شیئر کیے گئے بروشر پر لکھا ہوادیکھا جاسکتا ہے کہ اگر آپ فکر مند ہیں کہ آپ گھر میں رہتے ہوئے کس طرح کورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرسکتے ہیں۔تو یہاں آپ کواس بارے میں بتایا جا رہا ہے۔بروشر پر عطیات دینے کا طریقہ لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ آپ اپنی حیثیت کے مطابق جو کچھ بھی عطیہ دینا چاہتے ہیں ، ہیمکونٹ فائونڈیشن کو دے سکتے ہیں جوکہ پورے ملک میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کررہی ہے۔اس کے علاوہ عطیات دینے کے لیے ہیمکونٹ فائونڈیشن کی ویب سائٹ کا لنک بھی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اکائونٹ پرشئیر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…