بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

عرب امارات دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی منتقلی کا اعلان بھی متوقع

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

لاہور( آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائزز نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لیگ کے رواں سیزن کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے باقاعدہ مطالبہ کیا۔

پی سی بی نے فرنچائزز کے مطالبے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حتمی فیصلہ این سی او سی اور حکومت سے مشاورت کے بعد کرے گا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی منتقلی کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی بھارت میں کورونا کی سنگین صورت حال کے باعث ملتوی ہوگئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقلی کا اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 2021 کا ا?غاز 20 فروری کو کراچی میں ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں شیڈول تھے تاہم 4 مارچ کو 7 کھیلاڑیوں اور دیگر عملے میں کورونا کیسز سامنے ا?نے کے بعد پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں صورتحال کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔پی ایس ایل 2021 کے 14 میچ کھیلے جاچکے ہیں جبکہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ بقیہ 20 میچز جون میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے 20 جون تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔بورڈ نے کہا تھا کہ ایونٹ کے دوبارہ آغاز پر کھلاڑی اور دیگر عملہ، 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں 7 روز تک قرنطینہ کریں گے جس کے بعد 3 روزہ ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگا اور اس کے بعد پی  ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا فائنل 20 جون کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…