منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد عالم 55 سال کے دوران شاندار ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے (مانیٹرنگ +این این آئی) فواد عالم 55 سال کے دوران شاندار ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے، فواد عالم اپنی پہلی چار ٹیسٹ نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے والے بلے باز بن گئے۔ فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی چوتھی سنچری مکمل کی، قومی بلے باز اب تک اپنے

ٹیسٹ کیریئر میں تمام نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ کے بیٹسمین جان ایڈرچ نے 1964ء سے 1966ء کے دوران بنایا تھا۔ انہوں نے اپنی اپنی چار نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سنچری کی بدولت 198 رنز کی برتری حاصل کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے،دوسر ے روز میچ کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے اور 198رنز کی برتری حاصل کر نے میں کامیاب رہا،فواد عالم کا سنچری بنانے کے بعد منفرد انداز، وہ 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ہرارے میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے روز جب پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز وکٹ پر موجود تھے اور ٹیم کا اسکور 103 رنز تھا۔عابد علی 56 رنز اور عمران بٹ 43 رنز پر کھیل رہے تھے تاہم دوسرے روز سنچری شراکت کو زیادہ طول نہ دے پائے اور 115 کے اسکور پر عابد علی کی 60 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔دوسری وکٹ پر تجربہ کار اظہر علی نے عمران بٹ کے ساتھ 61 رنز کی شراکت بنائی اور 36 رنز بنا کر تریپانو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان بابراعظم کھاتہ کھولنے میں ناکام ہوئے اور 182 کے اسکور پر صفر

پر آؤٹ ہوئے تاہم عمران بٹ نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی۔عمران بٹ نے 236 گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عمران بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد فاد عالم کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئے اور دونوں

کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی برتری میں مزید اضافہ کردیا۔دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد رضوان 45 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ فہیم اشرف اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔دوسرے اینڈ سے فاد عالم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی ایک اور سنچری مکمل کی۔جب میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر374

رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 198 رنز کی برتری حاصل ہے۔فواد عالم 16 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ حسسن علی 21 رنز بنا کر ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 176 رنز پر آؤٹ کر دیا۔حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد بلے بازوں نے سنچری شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…