بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی شکست دیدی

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

ہرارے (این این آئی)زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی، میزبان ٹیم مقرر ہ اوورز میں نو وکٹوں پر 118رنز بنا سکی،پاکستان ٹیم آخری اوور میں 99 رنز پر ڈھیر

ہوگئی اور میچ 19 رنز سے ہار گئی۔ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔زمبابوے کو 19 کے مجموعی پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان برینڈن ٹیلر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد تناشے کموہکاموے کا ساتھ دینے تدیوناشے مرومانی کریز پر آئے تاہم 13 رنز بنانے کے بعد ارشد اقبال نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث زمبابوے کی رنز بنانے کی اوسط زیادہ نہ ہو سکی ہے اور وہ مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا سکی۔تناشے کموہکاموے میزبان ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، ری جِس چاکبوا 18 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے 2، 2 فہیم اشرف، ارشد اقبال، حارث رؤف اور عثمان قادر نے ایک، ایک حاصل کی۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ہدف کا تعاقب سست روی سے کیا اور 5 اوورز میں محض 21 رنز بنائے۔محمد رضوان 18 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے، جس کے بعد فخر زمان 7 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے۔تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ سیریز میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 56 کے مجموعے پر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے لیے

انہوں نے 10 گیندوں کا سامنا کیا۔کپتان بابراعظم کی ہمت بھی 78 کے اسکور پر جواب دے گئی، وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے، انہوں نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔آصف علی کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا اور وہ ایک مرتبہ پھر ٹیم کے کام نہ آسکے اور اہم

وقت پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد فہیم اشرف بھی دباؤ برداشت نہیں کر پائے اور 19 ویں اوور میں 87 کے اسکور پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دانش عزیز کو بھی سیریز میں مسلسل موقع دیا گیا لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہیں کر پائے اور سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 22 رنز

بنائے، جس میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔نوجوان بلے باز ایک ایسے موقع پر ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جب آخری اووورز میں برق رفتاری سے رنز بنانے تھے۔پاکستان کی ٹیم آخری اوور میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ 19 رنز سے ہار گئی۔واضح رہے کہ پاکستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…