جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارتی ٹیم ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھیننے کے قریب پہنچ گئے

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 2000رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیزترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے

۔بابراعظم اب تک 49 ٹی ٹونٹی میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں،محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔یہی نہیں بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اس وقت بہترین بیٹنگ فارم میں ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے چار میچوں میں 52.50 کی اوسط سے مجموعی طور پر 210 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بابراعظم نے سیریز کے تیسرے میچ میں سنچری بھی اسکور کی تھی۔بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ فارم کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 1ـ3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔فی الحال عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹیم چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 262 ہے۔ اگر پاکستان زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز جیت جاتا ہے تو اسے ایک پوائنٹ ملے گا تاہم سیریز کا ایک میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو دو پوائنٹس گنوانے پڑیں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک کھیلے گئے تمام 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں جیت پاکستان کے نام رہی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی.‎



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…