بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح، پاکستان نے T-20 سیریز جیت لی

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی پاکستان نے جیت لیا، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز

جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا،جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور 16 رنز پر پہنچا تو سپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔مارکرم نے 11 رنز بنائے۔جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوسن نے 52 رنز بنائے، دیگر بیٹسمین کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورحسن علی نے 3.3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث نے دو کھلاڑی شکار کئے جبکہ شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا، پاکستان نے ابھی ایک رنز ہی بنایا تھا کہ محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑ گیا، وہ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 24 رنز بنا کر ولیمز کی گیند پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے 60 رنز بنائے، ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، وہ ولیمز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ دس رنز بنا سکے، حیدر علی تین رنز پر ہمت

ہار گئے، آصف علی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 25 رنز بنائے، حسن علی نے دو رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے 7 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر مقررہ اوور میں یہ ہدف پورا کر لیا، پاکستان نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…